سرینگر، 19 اکتوبر (یو این آئی) جموں و کشمیر کے اودھم پور میں ایک ٹرک پر ہوئے پیٹرول بم حملے بری طرح زخمی کشمیری ڈرائیور کی موت کے بعد علاحدگی پسند تنظیموں کی طرف سے آج کی گئی عام ہڑتال کو روکنے کے لئے آج یہاں شہر خاص،
پرانے علاقوں، اننت ناگ اور بیج بہاڑا میں امتناعی احکامات نافذ کردیئے گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 9 اکتوبر کو جموں میں ایک ٹرک میں آگ لگائے جانے کے بعد شدید طور پر جھلس جانے والے زاہد مقبول بھٹ کی کل رات موت ہوگئی۔